اسلام آباد، سینئر پولیس آفیسرز کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ

اسلام آباد، سینئر پولیس آفیسرز  کا ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر افسران نے شہر کے مختلف گرجا گھروں اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے چیکنگ کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے، جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں