دوران عید راولپنڈی میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

 دوران عید راولپنڈی میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

پانی ، سیوریج نظام سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی کنٹرول سسٹم قائم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) واسا نے عیدالاضحی کے دوران شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا مؤثر نظام برقرار رکھنے کے لیے مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو الرٹ رہنے اور فرائض کی مسلسل انجام دہی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ عید کی تعطیلات کے دوران واسا کی ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک رہیں گی جبکہ پانی کی فراہمی یا سیوریج نظام سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی کنٹرول سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ خراب ٹیوب ویلز کی مرمت 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنائی جائے گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی گاڑیاں اور پمپنگ مشینری سٹینڈ بائی پر رکھی گئی ہے ، واسا حکام کے مطابق پانی کی فراہمی اور سیوریج سے متعلق افسران کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو شکایتی مراکز کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں