اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

عیدالاضحی، یومِ تکبیر، کرکٹ میچ کی سکیورٹی، صفائی کے امور کا جائزہ لیا گیا

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر کی صدارت میں ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس، سکیورٹی اداروں، تاجر تنظیموں اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی، یومِ تکبیر ، پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ میچ کے حوالے سے سکیورٹی اور صفائی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملیحہ سحر نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی سے خائف ملک دشمن قوتیں ہمیں اندرونی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے امن کمیٹی کے ارکان، تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ہمہ وقت الرٹ اور متحد رہنے کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں عیدِ قربان کے موقع پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے جامع پروگرام کا اعلان بھی کیا گیا ۔مزید برآں انتظامیہ کی جانب سے یومِ تکبیر کی تقریبات اور 30 مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ میچ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا اعادہ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں