صدر الخدمت فاؤنڈیشن غزہ جنگ متاثرین کیسا تھ عید منانے کیلئے قاہرہ روانہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ کے جنگ متاثرین اور مہاجر خاندانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کے لیے قاہرہ مصر روانہ ہو گئے۔
وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے عطیہ کی گئی قربانیوں کا گوشت و تحائف غزہ کے مظلوم مسلمانوں تک پہنچائیں گے ۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔