راولپنڈی، پولیس شہدا کی فیملیز، غازیوں میں ویلفیئر چیک تقسیم

راولپنڈی، پولیس شہدا کی فیملیز، غازیوں میں ویلفیئر چیک تقسیم

پولیس شہدا کے خاندانوں کو 15 ، ڈس ایبلڈکو 10 ہزار ماہانہ دئیے جا تے ہیں شہدااور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی، خالد ہمدانی سی پی او راولپنڈی

   راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی پولیس کے شہدا کی فیملیز اور غازیوں کو سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے خصوصی خط اور ویلفیئر چیک دئیے گئے ۔راولپنڈی پولیس کے افسران نے گھروں پر جاکر انہیں سی پی او کا تحریری پیغام اور چیک دیئے ، گزشتہ برس دو نئے ویلفیئر پراجیکٹس شہدا ویلفیئر فلنگ سٹیشن راجہ بازار اور شہدا ویلفیئر فلنگ سٹیشن ایئر پورٹ روڈ کی کامیابی سے تکمیل کی گئی تھی، جن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شہدا کی فیملیز اور غازیوں کی ویلفیئر کے لیے وقف کر دیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو 15 ہزار روپے اور ڈس ایبلڈ، شدید زخمی یا مستقل ادویات و معالجہ کے مستحق غازیوں کو 10 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جاتے ہیں ۔ یہ ویلفیئر چیکس انہیں پہلے سے حاصل تمام سرکاری مراعات اور فنڈز کے علاوہ دیئے جا رہے ہیں ، سی پی او نے اپنے خط میں شہدا کی فیملیز اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شہدااور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں