چیچہ وطنی کے چودھری عمران اشرف برطانیہ کے علاقہ کرولے کے ڈپٹی میئر منتخب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )چیچہ وطنی چک نمبر 42/12 کے رہائشی چودھری عمران اشرف چیمہ ڈپٹی میئر کے الیکشن میں کا میابی حاصل کرتے ہو ئے برطانیہ کے علاقہ کرولے کے ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔
ان کے آبائی علاقہ چیچہ وطنی کے لوگوں نے انتہا ئی مسرت اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔