فیصل راٹھور سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر گفتگو
سیاسی قوتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ کردار ادا کریں ،وزیر اعظم آزادکشمیر
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل و نائب صدر راولپنڈی ڈویژن بنارس چودھری ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید مسعود شاہ اور نوید اعوان نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے انہیں راولپنڈی ڈویژن میں پارٹی سرگرمیوں اور سیاسی حالات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی فلاح و بہبود اور قومی یکجہتی کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ دریں اثنا فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف نے بھی ملاقات کی جس کے دوران آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور پیپلز پارٹی کی تنظیمی و سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔