چکری انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹنے سے 8افراد زخمی

 چکری انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹنے سے 8افراد زخمی

حادثہ ڈ را ئیور کو اونگھ آنے کے باعث ہوا، تمام زخمی ہسپتال منتقل

راولپنڈی(این این آئی)موٹر وے ایم 2 پر چکری انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ چنگان کارواں کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ تمام شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔زخمیوں میں 10 سالہ حارث، 30 سالہ عارف، 7 سالہ وارث عارف، 7 سالہ امامیہ طارق اور 30 سالہ بلال نصیر شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں