مری ٹریفک حادثہ ،فرار راولپنڈی سے گرفتار ،مقامی پولیس کے حوالے
مری (نمائندہ دنیا) مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک وین حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے۔۔۔
راولپنڈی سے گرفتار کر لیا، حادثے میں 10 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں جس کے بعد ڈرائیور کی تلاش جاری تھی مفرور ڈرائیور زخمی حالت میں راولپنڈی میں موجود تھا جسے گزشتہ رات موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی محمود کی نگرانی میں حراست میں لیا گیا گرفتاری کے بعد اسے طبی معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے مری پولیس کے حوالے کر دیا ۔