سرچ آپریشنز ،7مشکوک افراد ،11موٹر سائیکل تھانے بند
180 افراد ، 88گھرانوں، 18ہوٹلوں، 138موٹر سائیکلوں ، 66گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 180افراد، 88 گھرانوں، 18ہوٹلوں، 36دکانیں، 138موٹر سائیکلوں اور 66گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 7مشکوک افراد اور 11موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔