چینی کمپنی کے وفد کا راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ ،ملاقاتیں
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)چین کی معروف کمپنی Qiaoyin City Management Company کے وائس پریذیڈنٹ مارک وان نے ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس، ٹرانسفر اسٹیشن اور ڈمپ سائٹ کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد راولپنڈی میں ویسٹ ری سائیکلنگ اور جدید ویسٹ ڈسپوزل منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لینا تھا، وفد نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مختلف آپریشنز کا مشاہدہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،چینی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد اورسینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد سے بھی ملاقات کی۔