پنڈدادن خان میں جلد گرین بس سروس کا آغاز کیا جائیگا ، صہیب بھرتھ

  پنڈدادن خان میں جلد گرین بس سروس کا آغاز کیا جائیگا ، صہیب بھرتھ

محرم الحرام میں عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ،مختلف منصوبوں کا جائزہ

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب صہیب احمد بھرتھ نے پنڈدادن خان کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ ،صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، انہوں نے اعلان کیا کہ تحصیل پنڈدادن خان میں جلد گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے گا جس سے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی للہ۔جہلم روڈ کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ تاریخی وکٹوریہ پل کی تعمیر کے لیے ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں