ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز کا کوٹلی ستیاں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) عبدالرحمن خان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل کلر سیداں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کلر سیداں میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ، رسائی اور فعالیت کو چیک کیا گیا۔