رواں سال خدمت مراکز سے 21160کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے رواں سال پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔12 جدید پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ہزاروں شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات فراہم کی گئیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 21160 کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ، 977 گاڑیوں کی ویری فکیشن کی گئی۔ 13321 کرایہ داروں کا اندراج کیا گیا ،29355 شہریوں کی جنرل پولیس ویری فکیشن مکمل کی گئی،اسی عرصے کے دوران 6163 گمشدگی رپورٹس درج کی گئیں، 727 گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی، 597 غیر ملکیوں کا اندراج کیا گیا جبکہ 4911 غیر ملکیوں کو ایگزٹ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments