مری ،مسمار کی گئی عمارات کے مالکان معاوضہ سے محروم
حکومت پنجاب سے وعدے کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانیکا مطالبہ
مری( نمائندہ دنیا) مال روڈ مری ایکوزیشن منصوبہ میں آنے والی کئی عمارتیں مسمار کر دی گئیں مگر متاثرین کو تاحال معاوضہ نہ دیا گیا جس پر ان میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے ۔حکومت پنجاب کے ایکوزیشن منصوبے کے تحت حاصل کی جانے والی 20 کنال اراضی پر قائم متعدد رہائشی ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دکانوں کو مسمار کیاگیا اور آپریشن اب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے مگر متاثرین تاحال معاوضے سے محروم ہیں ۔متاثرہ کاروباری افراد کے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری کا گرمائی سیاحتی سیزن اس وقت اپنے عروج پر ہے لیکن ہم اپنے روزگار سے محروم اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب متاثرین کے مسائل کا فوری نوٹس لے اور وعدے کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments