ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا پولیس بھرتی سینٹرز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس ریکروٹمنٹ کے سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جواد طارق اور ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور ۔۔۔
دیگر سینئر پولیس افسران نے مختلف ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جسمانی و رننگ ٹیسٹ، امیدواروں کی جانچ پڑتال، سکیورٹی انتظامات، نظم و ضبط اور مجموعی ریکروٹمنٹ پراسیس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ ہر امیدوار کو مساوی مواقع فراہم کرتے ہوئے بھرتی کے تمام مراحل مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments