علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امتحانات کا شیڈول جاری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء کے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی (فیس ٹو فیس) پروگرامز کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔۔۔
شیڈول کے مطابق فیکلٹی آف ایجوکیشن کے امتحانات 3اگست 2026ء سے جاری ہیں جبکہ فیکلٹی آف عربی و اسلامیات اور فیکلٹی آف سماجی علوم کے امتحانات 10اگست 2026ء سے شروع ہوں گے۔ دوسری جانب یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2026ء کے داخلوں کی آخری تاریخوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments