اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 12 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ آبپارہ ،تھانہ سمبل ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,831 گرام ہیروئن ،812 گرام آئس اور ایک عدد تیس بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...