ڈائیکن کا تاریخی سنگِ میل، دنیا کا پہلا CKD اسمبلی اقدام شروع
مقامی اسمبلنگ کے نئے سفر سے عالمی معیار کی ٹیکنالوجی پاکستانی صارفین کے مزید قریب آگئی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان کی ایئر کنڈیشننگ صنعت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے ، جہاں MIA Industries Pvt. Ltd.، MIA Group of Companies کے اسمبلی یونٹ، نے پاکستان میں ڈائیکن رہائشی ایئر کنڈیشنرز کی Completely Knocked Down (CKD) بنیاد پر مقامی اسمبلنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس اہم پیش رفت کا اعلان Daikin ReConnect 2026 کے موقع پر اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں ڈائیکن کی اعلیٰ انتظامیہ، MIA کے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز، کاروباری شراکت داروں اور صنعت سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں مسٹر توشی ہارو تسورومارو، چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائیکن ملائیشیا، اور ڈائیکن کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ مسٹر یوسف حسن، صدر HVACR Society of Pakistan، نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سفیر داتو محمد اظہر مزملان، ہائی کمشنر ملائیشیا برائے پاکستان، نے بطور مہمانِ اعزاز تقریب کو رونق بخشی۔MIA کے لیے یہ اقدام ڈائیکن کے ساتھ ایک طویل اور اعتماد پر مبنی شراکت داری کے اگلے باب کی حیثیت رکھتا ہے، جو معیار، کارکردگی اور صارفین کے اطمینان کے مشترکہ عزم پر قائم ہے ۔ مقامی اسمبلنگ کے ذریعے مصنوعات کی دستیابی بہتر بنانے ، صارفین کو مزید مؤثر معاونت فراہم کرنے اور ڈائیکن کی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کو پاکستانی صارفین کے مزید قریب لانے کی راہ ہموار ہوگی۔ جبکہ برانڈ کے عالمی معیار کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔MIA Group of Companies کے چیئرمین اشرف ارائیں نے کہا، دنیا میں ڈائیکن کی جانب سے اپنے رہائشی ایئر کنڈیشنرز کی اسمبلنگ کے لیے پہلے ڈسٹری بیوٹر کے طور پر MIA پر اعتماد کیا جانا ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments