اسلام آباد ،18مشکوک افراد ،16موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد ،18مشکوک افراد ،16موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز ،456افراد، 127گھروں، 77دکانوں، 24ہوٹل،گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 456افراد،127 گھروں، 77دکانیں، 24 ہوٹل ،190 موٹر سائیکلوں اور 81 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 18 مشکوک افراد اور 16 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...