آزادی کی نعمت تحفہ، تعصبات سے بالاتر ہو کر قوم بن کر رہنا ہو گا، عاطف نوید
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی جنرل پوسٹ آفس میں بھی 14اگست یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
جشن آزادی کی خوشی میں عمار پر چراغاں کیا گیا، عمارت کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ اس سلسلے میں جی پی او راولپنڈی میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ چیف پوسٹ ماسٹر راولپنڈی عاطف نوید دھوتھڑ نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر عاطف نوید دھوتھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کی نعمت خداوندی کا تحفہ ہے۔ ہمیں تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر ایک قوم بن کر رہنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments