سی ڈی اے، 5ارب مالیت کے پلاٹوں کی از سر نو سکروٹنی کا حکم

سی ڈی اے، 5ارب مالیت کے پلاٹوں کی از سر نو سکروٹنی کا حکم

سیکٹر ڈی 13،ای 13اور ایف 13میں الاٹ کیے گئے متبادل پلاٹس کی انکوائری کی ہدایت360سے زائد پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیے گئے تھے ،مزید ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے گزشتہ ایک سال میں الاٹ کیے گئے 5ارب روپے مالیت کے پلاٹوں کی انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید ٹرانسفر پرپابندی عائد کردی ہے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر سی ڈی اے میں لینڈ شیئرنگ کے سیکٹرز میں کی گئی الاٹمنٹ کی ازسرنو سکروٹنی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ،ممبر اسٹیٹ پر مشتمل کمیٹی کو سیکٹر ڈی 13ای 13اور ایف 13میں الاٹ کیے گئے متبادل پلاٹس کی انکوائری کرنے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سابق ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات کی جانب سے مذکورہ سیکٹرز میں 360سے زائد پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیے گئے تھے جن میں لوگوں کے کلیم زمین پوری کئے بغیر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے پراسس کروائے گئے تھے، ابتدائی انکوائری میں 10سے زائد پلاٹوں میں اس بے ضابطگی کو کنفرم کیا گیا ہے جس کے بعد سی ڈی اے نے غیر اعلانیہ طورپر مذکورہ پلاٹوں کی مزید ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی ہے اور اس ضمن میں متعلقہ شعبہ جات کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...