جرائم کی روک تھام کیلئے فیلڈ پولیسنگ کو مؤثر بنایا جائے، آئی جی

جرائم کی روک تھام کیلئے فیلڈ پولیسنگ  کو مؤثر بنایا جائے، آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

 اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال، مقدمات کی تفتیش، فیلڈ پولیسنگ اور شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے جرائم کی صورتحال، تفتیشی عمل اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں پر آئی جی کو بریفنگ دی۔آئی جی نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے ، مقدمات کی تفتیش میں معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بروقت نشاندہی، ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...