سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ بنی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 5مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق بنی پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والی مسروقہ موٹر سائیکلوں، رقم اور اسلحہ کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments