اسلام آباد، 6اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 6اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 1,633گرام آئس، 613گرام چرس، ہیروئن، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پولیس نے عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,633گرام آئس، 613گرام ہیروئن، 205گرام چرس، 70بوتلیں شراب، ایک رائفل اور مختلف بور کے 7عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...