کسان کارڈ سے 10لاکھ کاشتکار فائدہ حاصل کر رہے،عاشق کرمانی

کسان کارڈ سے 10لاکھ کاشتکار فائدہ حاصل کر رہے،عاشق کرمانی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، وزیر زراعت نے کہا کہ کسان کارڈ سے 10لاکھ کاشتکار فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ 2لاکھ 14ہزار سے زائد کسانوں نے گرین ٹریکٹر فیز 4کیلئے درخواستیں دیں۔ 10ہزار ٹریکٹرز شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7لاکھ 50ہزار روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر دئیے جائیں گے۔ سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت زمین حاصل کرنے والوں کو فنی راہنمائی اور مالی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ 1500نوجوان زرعی گریجویٹس کی حتمی سلیکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ نئے زرعی گریجویٹس 16ستمبر سے عملی فیلڈ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے ذریعے صوبہ میں جدید مشینری کو فروغ مل رہا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...