عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی ناگزیر ،کمشنر راولپنڈی

  عوام کو ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی ناگزیر ،کمشنر راولپنڈی

ناقص خوراک بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا ئے ، اجلاس سے خطاب

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنرراولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت نارتھ زون پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کی جنوری  سے 15اکتوبر تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس عرصے کے دوران 108854 انسپکشنز کیں، 47712  افرادکو اصلاحی نوٹسز جاری کیے ، 8کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور 115 ایف آئی آرز درج کیں۔ کمشنر سلمان غنی نے ہدایت کی کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک، خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ ناقص اور ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...