این اے 227 متحدہ پاکستان,پی پی اور پی ایس پی میں مقابلہ ہوگا
لاڑکانہ میں نثار کھوڑو اور روہڑی میں ناصر حسین شاہ ریلی کی صورت میں کاغذات جمع کرانے پہنچے ،سانگھڑ،جامشورو،سامارواور تھرپارکر میں بھی درجنوں امیدواروں نے کاغذات حاصل کیے اور جمع کرائےفا روق ستا ر کے فا رم جمع کر انے کامجھے کچھ علم نہیں، رہنما متحدہ پاکستان،سکھر میں پانچویں روز 70امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ،پنوعاقل میں دھاریجو برادران اور ان کا بھانجا آمنے سامنےدادو میں تیمور پہنورپیر مظہر الحق اور انکے بیٹے کے مقابلے میں آگئے،خیرپورمیںغوث علی شاہ نے،سیہون میںمراد علی شاہ نے ،گھوٹکی میں جام مہتاب،راشد سومرونے ،نوشہروفیروز میں ظفرعلی شاہ نے فارم جمع کرائے
حیدر آباد،اندرون سندھ ( نما ئندگان دنیا )ملک میں 25جو لا ئی کو ہو نے والے عا م انتخا با ت میں حصہ لینے کیلئے ضلع حیدر آ باد میں قو می اسمبلی کی تین او ر صوبائی اسمبلی کی 6نشستو ں کے لئے مختلف سیا سی ومذہبی جماعتوں سمیت آزاد اْمید وار اپنے کا غذات نا مزدگی ریٹرننگ افسران کے دفا تر میں جمع کر انے کے لئے پہنچ گئے جن میں ایم کیو ایم پا کستا ن کے ڈپٹی کنو ینر کنو ر نو ید جمیل نے حیدر آباد کے قو می اسمبلی کے حلقے این اے 226اوراین اے 227کے علا وہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 65 اور66کے لئے کا غذات نا مز دگی جمع کر ائے جبکہ پیپلز پا رٹی سے تعلق رکھنے والے اْمید وار طارق شا ہ جا مو ٹ نے قو می اسمبلی کے حلقے این اے 225کیلئے ، این اے 226کیلئے علی محمد سہتونے ، این اے 227کیلئے ڈا کٹر عر فا ن گل مگسی نے اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 65کیلئے اظہر سیا ل نے ، پی ایس 66 کیلئے پا شا قا ضی نے اور پی ایس 67کیلئے صغیر احمد قر یشی نے اپنے کاغذات نا مز دگی جمع کر ائے ۔ پا ک سرزمین پا رٹی سے تعلق رکھنے والے عقیل راجپو ت نے این اے 227 کیلئے جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 66کیلئے ڈا کٹر فیا ض خلجی نے اور پی ایس 67کیلئے فر قا ن عبا سی اور پی ایس 62قاسم آباد کیلئے صدام حسین نے اپنے کا غذات نا مز دگی جمع کر ائے ۔ پا نچ مذہبی جما عتو ں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے نا مز د اْمید وارو ں طا ہر مجید نے قو می اسمبلی کے حلقے این اے 226 تحصیل لطیف آباد اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 64کیلئے اور پی ایس 65کیلئے ڈا کٹر سیف الر حما ن نے اور حیدر آباد سٹی سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 66کیلئے عبد الو حید قر یشی نے نا مز دگی فارم جمع کرائے ۔ اس دوران ایم کیو ایم پا کستا ن کے ڈپٹی کنو ینر کنو ر نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پی آئی بی کے لو گ بھی ہما رے پاس آرہے ہیں لیکن فا روق ستا ر کے فا رم جمع کر انے کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، بہا درآباد والو ں نے تو کاغذا ت جمع کر انے کا سب کو بو لا تھا۔ دریں اثنا ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد اعجاز انور چوہان نے عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اپنے نامزدگی فارم کے ساتھ بیان حلفی بھی11جون2018تک جمع کروا دیں جبکہ جن امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں وہ11جون تک اپنا بیان حلفی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیں ۔ سکھر سے نمائندے کے مطابق امیدواروں کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز سکھر کی قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 206اور این اے 207 جبکہ صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں پی ایس 22،پی ایس 23،پی ایس 24اور پی ایس 25 سے حصہ لینے کے لیے ستر سے زائد امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔نامزدگی فارم وصول کرنے والوں میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف، جے یوآئی، جماعت اسلامی،پیپلزپارٹی ش ب، مسلم لیگ ن،مسلم لیگ فنکشنل ودیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے افراد شامل ہیں ۔پنوعاقل سے نمائندے کے مطابق پنوعاقل کے صوبائی حلقے پی ایس 22 کیلئے جام اکرام اللہ خان دھاریجو اور جام سیف اللہ خان دھاریجو اور ان کے بھا نجے آصف دھاریجو نے بھی نا مزدگی فارم جمع کرا دیے ، سابق صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے نامزدگی فارم جمع کرا ئے جبکہ ان کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر آبپاشی جام سیف اللہ خان دھاریجو کا نامزدگی فارم اللہ ورایو نے جمع کرا یا ۔ دونوں بھائیوں کے بھانجے آصف علی دھاریجو نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہو کر فارم جمع کرایا ۔لاڑکانہ سے نمائندے کے مطابق عام انتخابات کے حوالے سے نامزدگی فارم وصول کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سابق سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ریلی کی صورت میں مرد و خواتین کارکنان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پہنچے جہاں انہوں نے لاڑکانہ شہر کے صوبائی حلقے پی ایس 11 لاڑکانہ ون کیلئے ریٹرننگ افسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی خورشید احمد جونیجو نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 201 لاڑکانہ ٹو اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 12 کے لیے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ علاوہ ازیں سندھ ملاح فورم کے رہنما علی مراد میرانی اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما ڈاکٹر مظہر مغل، لاڑکانہ عوامی اتحاد اور انڑ اتحاد کے رہنما عادل خان انڑ نے پی ایس 13 جبکہ دیگر امیدواروں کی جانب اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے گئے ۔ روہڑی سے نمائندے کے مطابق سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کاغذات نامزدگی فارم مقامی عدالت میں جمع کرا دیے ۔ اس ضمن سید ناصر حسین اپنی رہائش گاہ سے جلوس کی شکل میں اپنے سیکڑوں حامیوں کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔سانگھڑ سے نمائندے کے مطابق قومی کے حلقے NA-216 کیلئے جی ڈی اے کی جانب سے صدرالدین شاہ راشدی،جام نفیس علی خان،ہاشم خاصخیلی علی محمد مری، پیپلزپارٹی کی جانب سے شازیہ عطا مری اورسرفراز راجڑنے جبکہ آزاد امیدواروں مشتاق رند ،عبدالرحمان خاصخیلی ودیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔PS-43پر جی ڈی اے کی جانب سے جام ذوالفقار علی، جام نفیس علی، پیپلز پارٹی کی جانب سے جام مدد علی ،جام شبیر علی،جام ذیشان علی اور عوامی تحریک کے عاشق حسین کٹوہر نے جبکہ آزاد امیدواروں سندھ مری اتحاد کے صدام مری،خاصخیلی اتحاد کے نبی بخش خاصخیلی،بلوچ اتحاد کے مشتاق رند،شیدی اتحاد کے غلام علی قمبرانی و دیگرنے کاغذات جمع کرائے ۔ جامشورو میں الیکشن 2018 کے حوالے سے نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز این اے 233 کیلئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جلال محمود شاہ نے کاغذات نامزدگی فارم اپنے وکیل میر احمد منگریو کی معرفت جمع کرائے جبکہ پانچ امیدواروں نے فارم حاصل کئے جبکہ پی ایس82کیلئے سید جلال محمود شاہ اور زوہیر یوسف کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کرائے گئے ،تین امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارم حاصل کئے گئے۔سامارو سے نمائندے کے مطابق ضلع عمرکوٹ کی قومی اسمبلی کی واحدنشست این اے 220 اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پی ایس 51،پی ایس52اورپی ایس53کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں وسماجی شخصیات کی جانب سے نامزدگی فارمز حاصل کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے220کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی،پی ٹی آئی کے سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی، مسلم لیگ فنکشنل کے خضرحیات منگریو،عمرکوٹ ضلع کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرنورعلی شاہ،مخدوم سعیدالزمان ،مخدوم حسیب الزمان ،گل بجیراور ن لیگ لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر نیلم والجی، تعلیم کے لئے جدوجہد کرنے والی سندھ کی ملالہ آسوبائی ،سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے عابدمجید وریامانی،شیخ نبی بخش،قمرالدین منگریو،عبدالواحد اور دیگر نے نامزدگی فارمز حاصل کئے تاحال25 امیدواروں نے نامزدگی فارمز حاصل کئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 51ساماروپتھورو کیلئے 19امیدواروں نے نامزدگی فارمز وصول کئے ہیں جن میں سابق وزیرمملکت فقیرجادم منگریو،سابق صوبائی وزیر سیدسردار شاہ، سید سرفراز شاہ،سیدسرتاج شاہ،غلام مصطفی خاصخیلی،ایڈووکیٹ خمیسوچوہان،سابق رکن سندھ اسمبلی علی مراد راجڑ، انور راجڑ،سابق ضلع ناظم فقیرمگھن منگریو،پروفیسر یعقوب منگریو،سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے قادربخش کن اور دیگر شامل ہیں ۔تھرپارکر سے نمائندے کے مطابق تھرپارکر ضلع کے شہر مٹھی کی رہائشی 30سالہ خاتون سنیتا پرمار نے وڈیروں کے سامنے الیکشن لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے صوبائی نشست پی ایس 58اسلام کوٹ کیلئے فارم جمع کروادیاہے ۔ خاتون آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ تھر کی خواتین کی خدمت کرنے کے لیے الیکشن لڑ کے اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گی ۔فارم جمع کروانے کے بعد سنیتا پرمار نے الیکشن مہم بھی شروع کردی ہے ۔ دریں اثنا دادوسے نمائندے کے مطابق پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر سابق صوبائی وزیر میرمنظور پنہور کے بیٹے میر تیمور پنہور نے پیپلز پارٹی کے امیدوار رفیق جمالی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 235 سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر دادو ذوالفقار علی شیخ کے پاس جمع کروا دیے ہیں۔ تیمور پنہور نے دادو کے حلقے پی ایس 85 کی صوبائی نشست سے سابق سینئر صوبائی وزیر پی پی رہنما پیر مظہر الحق اور انکے بیٹے پیر مجیب الحق کے مقابلے میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے ہیں ۔میر تیمور پنہور کا تعلق ضلع جیکب آباد سے ہے ۔خیرپور سے نمائندے کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ نے این اے 208اور پی ایس 26سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ۔سید غوث علی شاہ کارکنوں کے ہمراہ کورٹ کمپلیکس پہنچے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔2013ء کے عام انتخابات کے بعد سید غوث علی شاہ کے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اختلافات ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہاکہ 25جولائی کا الیکشن وہ جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما سید غلام شاہ نے بھی خیرپور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 208خیرپور نمبر 1اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 26خیرپور نمبر 1سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ۔سیہون سے نمائندے کے مطابق سیہون کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 80 پر نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ، تحریک انصاف کے امیدوار سید محمد علی شاہ اور آزاد امیدوارقربان سولنگی نے نامزدگی فارم جمع کرادیے ہیں، بدین سے نمائندے کے مطابق بدین سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اورگولارچی کے حلقے پی ایس 74سے متحدہ مجلس عمل ضلع بدین کے صدر سید دائود شاہ گیلانی سمیت 165 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں۔ پی ایس71تلہار کے لیے تحریک انصاف کے نواب ابوبکر تالپور ریلی کی صورت میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کیلئے پہنچے جبکہ پی ایس 71 تلہار کیلئے میر عبداللہ تالپور نے جی ڈی اے مرزا گروپ کے حامیوں کے جلوس کے ہمراہ نامزدگی فارم جمع کرائے ۔ گھوٹکی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ،پی ایس 18کیلئے پیپلزپارٹی کے جام مہتاب حسین خان ڈہر، تحریک انصاف کے سردارمیر شہریار خان شر،آزاد امیدوار ایڈووکیٹ اجمل خان سولنگی اور جے یوآئی کے راشد محمود سومرو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جبکہ حلقہ پی ایس 21کے لیے ایڈووکیٹ عبدالرزاق مہرنے اورپی ایس 19کیلئے ایس ٹی پی کے جام عبدالفتاح سمیجو نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔شہدادپور میں فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما اورسابق ممبر صوبائی اسمبلی فقیر محمد بخش خاصخیلی نے صوبائی سیٹ 45 کے لیے جبکہ سابق صوبائی اسمبلی فقیر ماہی خان وسان نے نیشنل اسمبلی 217 کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق صوبائی ممبراسمبلی شاہد عبدالسلام تھہیم نے کارکنوں کی بہت بڑی تعدادکے ساتھ جلوس کی شکل میں صوبائی اسمبلی کے نامزدگی فارم جمع کرائے۔ ڈگری میں این اے 219 پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی علی نوازشاہ اور تحریک انصاف کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی قربان علی شاہ کے بیٹے سید ممتاز علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی ایس50کیلئے سابق تعلقہ ناظم ڈگری میر زاہد تالپور نے اپنے وکیل روپ چندپاروانی کے ذریعے جبکہ ایک خاتون امیدوار مسمات رضیہ نے بھی کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔ پی ایس37دوڑ کے لیے فنکشنل لیگ کے صوبائی رہنما سردار شیر محمد رند ، ایس یوپی کے مجاہد رستمانی اور پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ عمران ایوب نے بھی آر اوآفس پہنچ کر اپنا نامزدگی فارم جمع کرایا، واضح رہے کہ اس حلقے سے آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں ۔نوشہروفیروز کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 211 کیلئے جی ڈی اے کے رہنما سید ظفر علی شاہ، متحدہ مجلس عمل کے سید نثار شاہ، تحریک انصاف کے متوقع امیدوار سید اسد علی شاہ، مسلم لیگ \"ن\" کے قمرالزماں راجپر ، سردار عثمان عالمانی اور دیگر نے فارم جمع کرائے جبکہ پی ایس 33 کیلئے پی پی کے متوقع امیدوار سید ابرار شاہ، تحریک انصاف کے متوقع امیدوار خالد قاضی، متحدہ مجلس عمل کے عبدالمجیب سومرو اور دیگر نے ، پی ایس 34 کیلئے تحریک انصاف کے متوقع امیدوار حمزہ مغل، متحدہ مجلس عمل کے حاجی نورمحمد ڈاہری، مسلم لیگ \"ن\" کے قمرالزماں راجپر اور دیگر آزاد امیدواروں نے ، پی ایس 35 کیلئے پی پی کے متوقع امیدوار ممتاز علی چانڈیو، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار امان قاضی، متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالرحمن ڈنگراج، سومرا اتحاد کے امتیاز علی سومرو اور دیگر آزاد امیدواروں نے جبکہ پی ایس 36 کیلئے متحدہ مجلس عمل کے مولانا عبدالرشید بروہی،تحریک انصاف کے نامزد امیدوار شاہنواز جتوئی اور دیگر نے فارم جمع کرائے۔محراب پور سے نمائندے کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے NA-212کیلئے پی پی کے ممتاز چانڈیو، تحریک انصاف کے امان قاضی، متحدہ مجلس عمل کے مولوی عبدالرحمان ڈنگراج ودیگر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ، میرپوربٹھورو سے نمائندے کے مطابق میرپوربٹھورو کی صوبائی نشست PS75 کیلئے نامزدگی فارمز وصول کرنے کا سلسلہ آج پانچویں دن بھی جاری رہا ، ریٹرننگ آفیسر محمد عمار قریشی کے دفتر سے امیدواروں پروین لغاری ، مختارزئور اور نجف لغاری نے نامزدگی فارمز وصول کیے جبکہ پی پی رہنما ارباب وزیر میمن ، ارباب رمیز میمن ، ارباب کامران میمن اور محمد اسماعیل میمن نے اپنے فارمز جمع کرائے ۔ جوہی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے PS 86 کے الیکشن کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر آغا عمران پٹھان کی عدالت میں پی پی کے امیدوار پیر غلام شاہ جیلانی اور کورنگ امیدوار سید صالح محمد شاہ جیلانی کے علاوہ پی ٹی آئی کے ڈاکٹر بندہ علی لغاری نے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ جبکہ متحدہ مجلس عمل کے محمد فاروق جمالی کے علاوہ آزاد امیدواروں غلام حسین کھوسو اور ظفراللہ جمالی نے فارم جمع کرایا، کوٹ غلام محمد میں پی ایس 49کیلئے پی پی کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی اے رئیس حاجی نور احمد بھرگڑی نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ، لسبیلہ سے نمائندے کے مطابق سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے این اے 272 لسبیلہ گوادر سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔اس نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ صحبت پور میں کھوسہ قبائل کی معروف قبائلی شخصیت اورپی ٹی آئی کے رہنما میر حاجی نثار خان کھوسہ نے حلقہ پی بی 15صحبت پور کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔