بھوک و افلاس سے نمٹنے کے لئے سب کو متحد ہونا ہو گا، فائق شاہ
چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بھوک اور افلاس ہے ، موجودہ صورتحال میں ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دے کر بھوک و افلاس کے چیلنج سے نمٹا جائے ،
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج بھوک اور افلاس ہے ، موجودہ صورتحال میں ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دے کر بھوک و افلاس کے چیلنج سے نمٹا جائے ، اقوام متحدہ نے دنیا کو بھوک کے آنے والے طوفان سے نبرد آزما ہونے کیلئے عندیہ دے دیا ہے ،دنیا کو امن برائے بقائے باہمی کے اصول کے تحت قوموں کا خیال کرنا ہوگا، دنیا کو کشمیر میں لاک ڈاؤن اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ناروا سلوک نظر نہیں آ رہا،یہی نا انصافی، ظلم اور طاقت کا نشہ انسانیت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، یہ وقت احساس کا ہے ، بھوک اور افلاس سے نمٹنے کیلئے سب متحد ہو جائیں تاکہ غریب عوام کی زندگی بہتر بنائی جا سکے۔