نیوکراچی، ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

نیوکراچی، ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

نیوکراچی میں ہوزری فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کے عملے نے 7گھنٹوں کے بعد قابو پالیا ،آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 12/D میں واقع ALMٹیکسٹائل مل میں پیراور منگل کی درمیانی شب 2بجے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی دیر میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 4گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی اور 7گھنٹوں بعد منگل کی صبح 9بجے آگ پر قابو پالیا،فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور واٹر بورڈکے آٹھ ٹینکرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ، آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکیں ،آگ تیسری منزل پر واقع اسٹیچنگ ڈپارٹمنٹ میں لگی تھی جبکہ پہلی اور دوسری منزل کو آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں