شہری کی محکمہ ایکسائز کے خلاف درخواست مسترد

شہری کی محکمہ ایکسائز کے  خلاف درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف ر پورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے گاڑی کی رجسٹریشن نہ کرنے پر شہری کی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کے بعدمسترد کردی ۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میری گاڑی رجسٹرڈ نہیں کررہا ہے ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو متعدد بار درخواست دی ہے مگر گاڑی کی رجسٹریشن نہیں ہوئی۔ عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مسترد کردی۔عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف محتسب سے رجوع کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں