ایس آئی ایچ پی پی اورایس آئی ای ایچ ایس میں معاہدہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اینٹی گریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروگرام اورسندھ اینٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی۔دونوں ادارے پانچ سال کی مدت کے اشتراک سے پروگرام پر عمل درآمد کریں گے ۔
پروگرام ڈائریکٹر ایس آئی ایچ پی پی رحیم بخش میلتو اور ایس آئی ای ایچ ایس کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائرڈ طارق قادر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اشتراک عمل کے تحت سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور اس سے منسلک معاونتی اسٹرکچر اور ایجنسیوں کو 150 ایمبولینسز، 30موبائل ہیلتھ کئیر یونٹس اور 5موبائل لیبارٹریز مہیا کی جائینگی تاکہ سندھ کی غریب آبادیوں کو صحت کی بہتری کی مؤثر خدمات فراہم کی جاسکیں۔