پاکستان جغرافیہ نہیں نظریے کا نام ہے ، حافظ نعیم

پاکستان جغرافیہ نہیں نظریے کا نام ہے ، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے فاران کلب میں جے آئی یوتھ ویمن ونگ کے تحت اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت و دہشت گردی اور۔۔۔

 مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے یہودیوں کی ریاست کو ناجائز قراردیا تھا لیکن پاکستان کی حکومتی پارٹیاں اور حکمران دو ریاستی حل کی بات کرکے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ حماس کی تحریک مزاحمت نے ہی پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے دور رکھا۔ ملک کی معیشت کو جاہلوں نے نہیں بلکہ پڑھے لکھے حکمرانوں وڈیروں اور جاگیرداروں نے تباہ کیا ہے ۔ پاکستان صرف جغرافیہ کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے ، ہم نظریے ا ور عقیدے کی بنیاد پر ہی فلسطین،اہل غزہ اور حماس کے مجاہدین کے ساتھ ہیں۔کانفرنس سے جے آئی یوتھ ویمن ونگ کراچی کی صدر عذرا سلیم،فلسطینی خاتون صابرین عبدالحق نے بھی خطاب کیا۔جماعت اسلامی خواتین حلقہ کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر، معتمدہ کراچی فرح عمران نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں PALESTINE THE NAME IS RESISTANCEکے عنوان پر پینل ڈسکشن بھی ہواجس میں جے آئی یوتھ ویمن کی کوثر مسعود، اسلامی جمعیت طالبات کی صدر عائشہ رضوان، جے آئی یوتھ کلب کی عائشہ ذکا،مصنفہ،ماہر تعلیم،تجزیہ نگار جویریہ خان،ہیپنوسس تھراپسٹ کی حناعادل،لائیو دین کی ڈاکٹر حمیرہ اقبال، مذہبی اسکالر شائستہ سید واحد ودیگر نے اظہار خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں