لیاقت یونیورسٹی،انڈرگریجویٹ، ڈپلومہ کورسز کیلئے داخلہ ٹیسٹ

لیاقت یونیورسٹی،انڈرگریجویٹ، ڈپلومہ کورسز کیلئے داخلہ ٹیسٹ

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں 6 جنوری کو لمس کیمپس میں مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری اور ڈپلومہ کورسز کے سیشن 2023-2024 کیلئے 3700 سے زائد طلبہ و طالبات نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔

 انسٹی ٹیوٹ آف فزیوتھراپی اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سائنسز لمس میں ڈاکٹر آف فزیوتھراپی کی کل 100 سیٹیں اور انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن بلاول میڈیکل کالج کے لیے 50 سیٹیں، ڈاکٹر آف فارمیسی کی 80 سیٹیں، بی ایس نرسنگ کی 100 سیٹیں، 40 سیٹیں BS بائیومیڈیکل انجینئرنگ کی، کالج آف ٹیکنالوجی میں لمس ڈگری پروگرام میں BS فارنزک سائنس فارنزک بیالوجی میں 70 سیٹیں، BS فارنزک سائنس فارنزک کیمسٹری اینڈ ٹوکسیکولوجی میں 60 سیٹیں، BS ریڈیولوجک ٹیکنالوجی 70 سیٹیں، ریڈیولوجک ٹیکنالوجی میں ایسوسی ایٹ آف اپلائیڈ سائنسز (60 سیٹیں، BS) میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی 35 سیٹیں، بی ایس فارنزک سائنس فارنزک بائیولوجی (BSFB) میں 60 سیٹیں شامل ہیں۔ وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے کہا ہے کہ یونیورسٹی نے مختلف نئے کورسز شروع کیے ہیں تاکہ طلباکو میڈیکل سائنسز کے متعدد شعبوں میں اپنا مستقبل محفوظ بنانے کا موقع مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں