سیلانی ٹرسٹ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے روشناس کرا رہا ، بشیر فاروقی

سیلانی ٹرسٹ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم سے روشناس کرا رہا ، بشیر فاروقی

حیدرآباد (نمائندہ دنیا) مولانا بشیر احمد فاروقی نے کہا ہے کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ نوجوان نسل کو آئی ٹی کی تعلیم سے روشناس کرا رہا ہے ، جس کے ذریعے مستقبل میں یہ نوجوان ملکی معیشت کو 100 ارب ڈالرز تک کما کر دیں گے ۔۔

خوش قسمتی سے پاکستان میں رہنے والے زیادہ تر مسلمان ہیں ورنہ ملکی حالات کی وجہ سے بے تحاشہ لوگ خود کشی کر رہے ہوتے ۔یہ بات انہوں نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دورے پر تاجر برادری سے خطاب میں کہی۔ قبل ازیں صدر چیمبر محمد فاروق شیخانی نے مولانا بشیر فاروقی کو خوش آمدید کہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں