تاجروں اورگاہکوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی

 تاجروں اورگاہکوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی

کراچی (این این آئی) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی سے آل کراچی تاجر الائنس کے نائب صدر سید سرفرازاحمد، آل حیدری بزنس ٹریڈرز کے صدر محمد عاصم و عہدیداران نے ملاقات کی۔

کراچی جیولرز کے گروپ کے چیئرمین شفیع داؤد، لیاقت آباد حیدری زرگرا ن ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید مبشراحمد، محمد ساجد، علی جان، عیسیٰ خان،رضوان اللہ و دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ ملاقات میں رمضان المبار ک میں حیدری مارکیٹ اور لیاقت آباد میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، ا س موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تاجروں کو رمضان المبارک میں لیاقت آباد و حیدری میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، رمضان المبارک میں حیدری مارکیٹ سمیت تمام تجارتی مراکز کی سیکورٹی بڑھائی جائیگی، تاجروں، دکانداروں اور گاہکوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا عوام کے جان و مال کا تحفظ سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں