کورنگی میں مختلف مقامات سے کے ڈی اے کی اراضیاں واگزار

کورنگی میں مختلف مقامات سے کے ڈی اے کی اراضیاں واگزار

کراچی (آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی نگرانی میں شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کررہا ہے ۔

حال ہی میں S.A-10, ST-20 سیکٹر 35-B اور کورنگی ٹاؤن کے دیگر مقامات پر قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے اراضیاں واگزار کرالی گئی ہیں۔ واگزار کرائی گئی اراضیوں کو آئندہ ماہ ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے کی جانے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔ آپریشن ڈائریکٹر انسداد و تجاوزات کی نگرانی، مقامی پولیس و انتظامیہ کی موجودگی میں کیا گیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد اراضیوں پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت کے بورڈ آویزاں کردیئے گئے اور فوری طور پر نگرانی نظام بھی نافذ کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ایگزیکٹو انجینئر کورنگی زاہد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ رحمت شاہ و دیگر افسران موجود تھے ۔ اراضیوں پر تجاوزات کے خاتمہ سمیت قابضین سے اراضیاں واگزار کرنے کے لئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی تسلسل کے ساتھ شہر بھر میں قائم کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں