سینئر صحافی زلف پیرزادو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

سینئر صحافی زلف پیرزادو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام منگل کو سینئر صحافی امام بخش المعروف زلف پیرزادو مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس سے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد ،نائب صدر عبدالرشید میمن ،سینئر صحافی اور دانشور ڈاکٹرعبدالجبار خٹک،پروفیسر توصیف احمد خان ،مظہرعباس ،سابق صدر امتیاز خان فاران،ارشاد کھوکھر ،عبداللہ سروہی ،بیرسٹر ضمیر گھمرو سمیت مرحوم کی صاحبزادی نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ زلف پیرزادو صحافت کا ایک معتبر نام ہے ،انہوں نے ساری زندگی حق و صداقت کا علم بلند رکھا اور کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ نئے صحافیوں کے لیے ان کی زندگی مشعل راہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں