جھڈو میں پینے کے پانی کی قلت ،مکین پریشان

 جھڈو میں پینے کے پانی کی قلت ،مکین پریشان

جھڈو(نمائندہ دنیا)جھڈو میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہر کے وسطی علاقوں میں تین روز سے جبکہ دوردراز کے علاقوں اور کالونیوں میں گزشتہ کئی۔۔

 روز سے پانی نہیں آرہا جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں شہریوں کو بے پناہ مشکلات،پریشانیوں اور مسائل کا سامنا ہے ،ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے پانی کی قلت کے پیش نظر شہر اور کالونیوں میں پانی کی سپلائی کا نیا شیڈول جاری کردیاگیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ شہر میں پانی کی قلت کی وجہ جمڑاؤ کینال کی بندش ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق شہر میں پانی کی قلت کی وجہ ٹاؤن انتظامیہ کی غیرذمہ داری اور واٹر سپلائی عملے کی نااہلی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں