زیریں سندھ :تیز ہواؤں سے سائن بورڈ ز ،درخت گرگئے

زیریں سندھ :تیز ہواؤں سے سائن بورڈ ز ،درخت گرگئے

پنگریو(نمائندہ دنیا)پنگریو اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں جمعہ کے روز دن بھر تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں جس سے سیکڑوں شہروں ، قصبوں اوردیہات میں معمولات زندگی متاثر ہوکررہ گئے ۔

 اطلاعات کے مطابق پنگریو،نندو،کھوسکی،شادی لارج سمیت دیگرعلاقوں میں گردوغبارکے ساتھ تیزرفتار ہوائیں چلنے کے باعث بجلی اورمواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا اور کئی علاقوں کے گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ،اس کے علاوہ تیزہواؤں کے باعث دمے ، الرجی اورآشوب چشم کے مریضوں کو مشکلات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑاجبکہ سائن بورڈز، ہورڈنگز، درخت اورچھپرے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ،اسی کے ساتھ میدانی علاقوں میں دوردورتک دھول ہی دھول دکھائی دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں