درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم

درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو ترقی نہ دینے متعلق درخواست پر درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم دے دیا۔

 ہائیکورٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو ترقی نہ دینے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق درخواست گزاروں کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں 19 دسمبر 2022 کو ہونے ڈی پی سی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا ہے نہ ہی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے فیصلے کو واپس لیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں