ادارہ ترقیات دونئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرائے گا

ادارہ ترقیات دونئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین کی زیر صدارت سوک سینٹر میں پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے بورڈ کا اجلاس ہوا اس موقع پر چیف انجینئر طارق رفیع نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔۔

 کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کے لئے دو نئی پبلک ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرارہا ہے ، جس سے کراچی کے شہریوں کو اچھی رہائش سہولیات میسر آئیں گی۔کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لیاقت آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 1 اور کے ڈی اے اسکیم 1 کارساز پر پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ دونوں جگہوں کی سروے رپورٹ بنا کر آئندہ پبلک ہاؤسنگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کرے اور ڈی پی اینڈ یو ڈی سے سائٹ پلان کی ویری فکیشن کرائی جائے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کو احکامات دئیے کہ جو ملازمین و افسران وہاں رہائش پذیر ہیں انہیں مکانات خالی کرنے کے لئے نوٹس جارہ کئے جائیں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ جمیل بلوچ کو ہدایت دی کہ ان دونوں جگہوں پر جہاں بھی انکروچمنٹ ہے اس جگہ کہ واگزار کیا جائے تاکہ پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ کی پلاننگ کی جاسکے اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنادی گئی۔جو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے کے ڈی اے کے بقایاجات کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں