فلسطین پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے ، حنیف طیب

فلسطین پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے ، حنیف طیب

کراچی(این این آئی)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب نے الانہ مسجد شومارکیٹ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔

کہ عالمی عدالت کے فیصلے اورسلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قراردادکی منظوری کے باوجوداسرائیل فلسطینی عوام کو بے رحمانہ مظالم کا نشانہ بنارہاہے ، اسرائیلی سفاکیت اتنی بڑھ چکی ہے کہ اب توالفاظ میں بیان کرنا بھی مشکل ہوگیاہے افسوس کا مقام یہ ہے کہ عالمی ادارے مسلم تنظیمیں صرف زبانی اورتحریری جمع خرچ کے سواکوئی عملی قدم نہیں اٹھارہی ہیں۔مسئلہ فلسطین پوری مسلم امہ کامسئلہ ہے ، مسلم حکمران فلسطین کے حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں