میرپورخاص میں جلد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، طارق تالپور

میرپورخاص میں جلد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، طارق تالپور

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر سماجی بہبود میر طارق تالپور نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میرپورخاص میں یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری دے چکی ہے ، جس کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔۔۔

جبکہ میڈیکل کالج، نکاسی وفراہمی آب، میرپورخاص شہر اور ضلع کے دیگر مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے ، پریس کلب میرپورخاص ضلع کی ترقی، صحافیوں کی فلاح وبہبود اور مسائل اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ریاست کے چوتھے ستون کی شکل اختیار کر گیا ہے جسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، میڈیا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کی ترقی اور عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔ قبل ازیں پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور نے اپنے خطاب میں میرپورخاص سمیت ضلع بھر کے صحافیوں اور دیگر مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے حل پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب نذیر احمد پنہور اور دیگر صحافیوں نے میر طارق تالپور کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں