صدر سے کینسر کے مریض کا علاج کرانے کی اپیل

صدر سے کینسر کے مریض کا علاج کرانے کی اپیل

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) صدر مملکت سے ڈگری کے رہائشی کینسر کے مریض 60 سالہ شخص کی سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی اپیل۔

 گوٹھ زئنوخان ڈگری کے رہائشی مزدور درمشی پجانونے اپنے والد 60 سالہ شبو پجانو کے علاج کے لئے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس کے والد کو ڈاکٹرز نے کینسر بتایا ہے ، جس کے باعث وہ سول اسپتال میں زیر علاج ہے ، لیکن اس کی حالت میں بہتری نہیں آرہی، میں مزدور ہوں، پیسے نہ ہونے کے باعث والد کا نجی اسپتال میں علاج نہیں کراسکتا، صدر مملکت آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی سے اپیل ہے میرے والد کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں