مشیر لائیو اسٹاک کا کراچی فش ہاربر اتھارٹی کا ہنگامی دورہ

 مشیر لائیو اسٹاک کا کراچی فش ہاربر اتھارٹی کا ہنگامی دورہ

کراچی (این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک فشریز سید نجمی عالم نے کراچی فش ہاربر اتھارٹی کا ہنگامی دورہ کیا اور گزشتہ اپنے دورے کے دوران ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے۔۔۔

 صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ہاربر اتھارٹی کی حدود میں معاملات کو دوبارہ تشکیل دینے کیلئے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کی رفتار کو چیک کیا اور انتظامیہ سے اس حوالے سے بریفنگ لینے کے ساتھ ساتھ ہاربر اتھارٹی کے مختلف زونز کا بھی دورہ کیا اور مچھلی منڈی میں مچھلی کی پیکنگ کی صفائی کو بھی چیک کیا۔ سید نجمی عالم نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کراچی فش ہاربر پر مچھلی کے شکارکرنے والی بوٹس کا دبا کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے کورنگی فش ہاربر کھولنے کا مطالب کیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کو بھی درخواست کی گئی ہے ،کاغذی کارروائی کی بھی تیاری کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام ماہی گیروں کی رجسٹریشن پروگرام پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو شکار کے دوران سرحد پار کرنے کیلئے بروقت اطلاع دینے کا نظام شروع کرنے کے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سید نجمی عالم نے کہا کہ جو بھی افسر ہمارے ویژن کے تحت کام نہیں کرے گا ہم اسے تبدیل نہیں کریں گے بلکہ اسے گھر بھیج دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں