لانڈھی میں ایل پی جی گیس فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات

لانڈھی میں ایل پی جی گیس فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر ایک میں ایل پی جی فلنگ اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 20 اپریل کو ہونے والی۔۔

 واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ڈاکو ایل پی جی فلنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے ،،فوٹیج میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ڈاکؤوں کے چہرے بھی واضح دیکھے جا سکتے ہیں ملزمان نے پہلے فلنگ اسٹیشن میں موجود افراد کی جیبیں کھنگالی، پھر دکاندار سے رقم نکلوائی ملزمان نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دکاندار اور گاہک کو لوٹا اور فرار ہوگئے ملزمان مبینہ طور پر 60 ہزار روپے کیش اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں