میٹرک بورڈ ایڈ مٹ کارڈ پر ہی امتحانی مراکز جاری کریگا

میٹرک بورڈ ایڈ مٹ کارڈ پر ہی امتحانی مراکز جاری کریگا

کراچی (آن لائن) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس سال ہونے والے نویں و دسویں کے امتحانات میں انٹر میڈیٹ کی طرز پر ایڈ مٹ پر ہی طلبہ کے امتحانی مراکز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ طلبہ اور والدین کو پریشانی سے بچنے کے لیے یہ اقدامات اْٹھائے گئے ہیں تاکہ یک دم امتحانی مراکز کی تبدیلی سے بچا جاسکے ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کراچی کی طرز پر اس سال 2024ء کے نویں و دسویں کے سالانہ امتحانات میں ایڈ مٹ پر ہی طلبہ کے امتحانی مراکز جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے 4سے 5روز میں ایڈ مٹ کے اجراء کا اعلان کردیا جائے جبکہ امتحانی مراکز کی فہرست کا کام بھی تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔ کوشش کی جارہی ہے کہ اس سال نویں و دسویں کے امتحانی مراکز بڑے اور وسیع و عریض بنائیں جائیں اس کے لیے بھی رواں سال جنوری میں کام کرلیا گیا تھا۔ اس سے قبل امتحانی مراکز رول نمبر کے لحاظ سے لگ شیٹ مہیا کی جاتی رہی ہے ۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق امتحانی مراکز ایک بار جاری ہونے کے بعد تبدیل بھی ہوسکے گا تاکہ طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں