ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے شکایتی سیل کو فعال بنانے کیلئے اہم اقدام

 ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے شکایتی سیل کو فعال بنانے کیلئے اہم اقدام

کراچی (این این آئی)سندھ کے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن پروفیسر محمد افضال نے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے شکایتی سیل کو فعال بنانے کے لیے۔۔

 ڈائریکٹر محمد عامر انصاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی بھٹو کو شکایتی مرکز کا انچارج مقرر کردیا۔مقرر کردہ انچارج کو والدین، طلبہ، اساتذہ، اسٹاف اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ پرائیوئٹ انسٹیٹیوشنز میں جمع کروائی گئی شکایات کا ازالہ فوری اور ضلعی بنیادوں پر رول 18 کے تحت ہینڈل اور حل کرنا ہوگا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ اسکولوں میں 9 رکنی اسکول مینجمنٹ کمیٹی قائم کریں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام نجی اسکول اسکولوں میں طلبا کو 10 فیصد فری شپ ، اسکالرشپ کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس کا ڈیٹا فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ کو بھیجیں تاکہ اس ریکارڈ کو وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں بر وقت جمع کروایا جا سکے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں زیر تعلیم مستحق اور قابل طلبہ کا تعین اسکول مینجمنٹ کمیٹی کرے گی، اس سلسلے میں جو انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں وہ ہنگامی بنیاد پر اسکولوں کا دورہ کریں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں