اسٹیل ملز ہاؤسنگ کالونی کو گیس کی سپلائی منقطع

اسٹیل ملز ہاؤسنگ کالونی  کو گیس کی سپلائی منقطع

کراچی (آن لائن)سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز ہاؤسنگ کالونی کو گیس کی سپلائی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دی۔پاکستان اسٹیل ملز کی سینئر انتظامیہ بقایاجات کی ادائیگی کرنے میں اپنے وعدے کی پاسداری سے قاصر رہی۔

انہوں نے سوئی سدرن گیس کی جانب سے کنکشن منقطع کرنے کے متعدد حالیہ نوٹسز کا کوئی تحریری جواب بھی نہیں دیا۔واضح رہے کہ بقایاجات کی کل رقم 110,077,505 روپے ہے جبکہ موجودہ بل 45,162,385 روپے کا ہے جس کی آخری تاریخ 22 اپریل 2024 تھی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق یہ بھی قابلِ توجہ ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کا صنعتی کنکشن اب بھی برقرار ہے ، اس امر کے باوجود کہ انکی ادائیگیوں میں مسلسل ڈیفالٹ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں